پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں تیزی، انڈیکس 104 پوائنٹس، سرمائے میں 15 ارب کا اضافہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں تیزی، انڈیکس 104 پوائنٹس، سرمائے میں 15 ارب کا اضافہ ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوکاروبار حصص میںتیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید104.30پوائنٹس کے اضافے سے 37804پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ

گیاجب کہ45.23 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 15ارب1کروڑ81لاکھ روپے بڑھ گئی۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت رجحان کے باعث مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 37550پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری شروع ہوئی جس کے سے مندی کا رجحان زائل ہوگیا اور تیزی لوٹ آئی ٹریڈٖنگ کے دوران انڈیکس 37985پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 104.30پوائنٹس کے اضافے سے37804.61 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گذشتہ روز409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ196میں کمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71کھرب6ارب70کروڑ33لاکھ روپے سے بڑھ کر71کھرب21ارب72کروڑ14لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی لین دین سے کاروباری حجم 40کروڑ55لاکھ8ہزار رہاجومنگل کی نسبت11.30فیصد کم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں