سرحد رورل سپورٹ پروگرام کا کوروناسے بچاؤ کیلئےڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کو 34لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کا عطیہ

چترال(گل حماد فاروقی) سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پاٹریپ فاؤنڈ یشن کی تعاون سے کورونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کو مفت فراہم کیا جن کی قیمت 3.4 ملین روپے بنتی ہے۔ اس امدادی سامان میں ماسک، سرجیکل ماسک، کور آل سوٹ، فیس شیڈ، سرجیکل دستانے، سرجیکل ہیڈ

کور، سرجیکل شو اور دیگر سامان شامل ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم کو امدادی سامان حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے اس سے پہلے بھی صوبائی حکومت کو 12.9 ملین روپے کی امدادی سامان فراہم کیا تھا اور ہمارا ادارہ مصیبت کے ہر گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی ایس آر ایس پی کی خدمات کو سراہا کہ وہ پسماندہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کاموں میں حکومت کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ تقریب میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو تعریفی اسناد بھی دئے گئے۔ یہ تعریفی سند سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، اے کے یچ ایس کے انور بیگ، تاجر یونین دروش کے صدر حاجی گل نواز، ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حید رالملک، تھانہ دروش، تھانہ چترال اور عشریت کے ایس ایچ اوز، چترال لیویز کے جوانوں اور دیگر متعلقہ لوگوں کو تعریفی اسناد پیش کئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close