کراچی میں آٹا چینی مافیا کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آٹا جلدی 80 روپے اور چینی 100 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں آٹا چینی مافیا کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آٹا جلدی 80 روپے اور چینی 100 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی۔کراچی میں عید الاضحیٰ سے قبل ہی چينی 90 روپے اور چکی کا آٹا 68 روپے فی کلو کر دیا گیا۔شہريوں نے وزيراعظم سے مافيا کو لگام دينے کا

مطالبہ کر ديا ہے۔شہری کہتے ہيں کہ حکومت سندھ کا ديگر صوبوں سے سستے آٹے کا دعویٰ سمجھ سے بالاتر ہے، اگر مافيا کو نکيل نہ ڈالی گئی تو آٹا 80 روپے کلواور چينی جلد سينچری کرلے گی۔دوسری جانب قیمتیں بڑھنے سے دکاندار بھی پریشان ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں