واشنگٹن (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ51لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے چھ لاکھ20 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 15117078متاثر
ہوئے ہیں اور فعال متاثرین کی تعداد 5362713 ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد20 لاکھ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 4028569 ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص رواں سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد21 لاکھ66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اب تک81 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41008 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2166532 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل کے مختلف شہروں اور علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کی618965 فعال مریض ہیں۔برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1367 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 81597 ہوگئی ہے۔ برازیل میںاب تک 14لاکھ 65 ہزار سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ دریں اثناء میکسیکومیں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ56 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ملک میں وائرس سے اب تک40 ہزار 4 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میکسیکو میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 915 افراد ہلاک ہوگئے، اس دوران کورونا وائرس کے 6859 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ میکسیکومیں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 356256 تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکومیں مہلک کورونا وائرس کا پہلا کیس رواں سال 28 فروری کو سامنے آیا تھا۔ روس میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار 862 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد سات لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ روس میں اب تک کورونا وائرس سے 12ہزار 745 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے 28771افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں