اسلام آباد (پی این آئی )قومی ادارہ برائے امراض خون کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایک تہائی شہریوں نے اپنے اندر کورونا کے خلاف مزاحمت پیدا کر لی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں
کورونا کے کم کیسز کی وجہ شہریوں میں اینٹی باڈیز کا بننا ہے اور یہ ایک ٹیسٹنگ مرکز کے ڈیٹا پر ریسرچ کے نتائج ہیں جو صرف مردوں کے ٹیسٹ کے ڈیٹا پر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اکثر افراد میں کورونا کی علامات سامنے نہیں آئیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اینٹی باڈیز بن گئی ہیں جو کورونا کے خلاف مزاحمت پیدا کرتی ہیں۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے دعویٰ کیا کہ 70 فیصد شہریوں میں اینٹی باڈیز بن جائیں تو شہر ہرڈ امیونیٹی بن جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ تک ’’ہرڈ امیونیٹی‘‘ کا کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ ابھی صرف علامات والے لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔جب کورونا وائرس کی دوسری لہر آئے گی تو اس وقت تک شہریوں میں قوت مدافعت بڑھ چکی ہو گی جو آسانی سے اس وائرس کا مقابلہ کر سکیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں