سندھ حکومت نے دہشت گردی میں جاں بحق کا معاوضہ کتنے لاکھ روپے بڑھا دیا؟ کراس فائر میں مارے جانے والے شہریوں، ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک و زخمی ہونے، قدرتی آفات میں جان جانے پر معاوضہ بڑھا کر کتنے لاکھ کر دیا؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے دہشت گردی میں جاں بحق کا معاوضہ کتنے لاکھ روپے بڑھا دیا؟ کراس فائر میں مارے جانے والے شہریوں، ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک و زخمی ہونے، قدرتی آفات میں جان جانے پر معاوضہ بڑھا کر کتنے لاکھ کر دیا؟ جانیئے.سندھ کابینہ نے دہشتگردی میں جانی نقصان کا معاوضہ 5لاکھ سے

بڑھاکر 10لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کراس فائرمیں عام شہریوں کی اموات پر معاوضہ 2لاکھ سے بڑھاکر 5لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اسی طرح ٹارگٹ کلنگ کی زدمیں آنے والے افراد کا معاوضہ 2لاکھ سے 5لاکھ روپے کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ دہشتگردی میں معمولی زخمی کا معاوضہ ایک لاکھ روپے سے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں دہشتگردی میں مستقل معذور ہونے والے افراد کا معاوضہ 2لاکھ سے 4لاکھ روپے کرنےکی منظوری دی گئی۔ دہشتگردی میں شدیدزخمی ہونے والوں کو پہلے کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا، اب ایسے افراد کو 2لاکھ ملیں گےاجلاس میں قدرتی آفات میں جاں بحق ہونے والوں کیلیے معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھاکر 2لاکھ روپے کرنےکی منظوری دی گئی۔ایسے افراد جن کا نقصان ہو ان کا معاوضہ 5ہزارسے بڑھاکر50ہزار روپے کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ نقصانات کی مختلف اقسام کا معاوضہ 2لاکھ سے بڑھا کر5لاکھ روپے کردیا گیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں