چین خم ٹھونک کر امریکہ کے سامنے آ گیا، ٹرمپ کی جوابی کارروائی، ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ 3 دن میں خالی کرنے کی وارننگ دے دی

ہیوسٹن(پی این آئی)امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اض٘افہ ہوگیا۔ امریکہ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوسٹن میں چینی قونصل خانہ تین دن میں بند اورعملے کو ملک سے نکال لیا جائے۔ امریکہ نے چین سے کہا ہے کہ وہ تین دن میں ہوسٹن میں موجود اپنا قونصل خانہ بند کرے۔چین نے اس فیصلے کوغیر منطقی

قراردے کرردعمل کا اظہارکیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق امریکہ نے چین کو ہوسٹن میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کے لیے 3 دن کی مہلت دی ہےبیان میں کہا گیا ہے کہ “چینی قونصل خانے کا ایک مختصر مدت میں اوریک طرفہ شکل میں بند کیا جانا چین مخالف اقدامات میں ایسی شدت سے اضافہ ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی”۔دوسری جانب برطانوی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے امریکی اقدام کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیوز ایجنسی کے مطابق چین نے ووہان میں واقع امریکی قونصلیٹ کو بند کرنے پرغور کررہا ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں سے بروقت جواب موصول نہیں ہوسکا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close