امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے 14شہری زخمی ہو گئے، صدر ٹرمپ نے فوج بھیجنے کی دھمکی دے دی

شکاگو (پی این آئی)امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے 14شہری زخمی ہو گئے، صدر ٹرمپ نے فوج بھیجنے کی دھمکی دے دی، امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں کم از کم چودہ افراد زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ایک نامعلوم گاڑی سے ایک جنازے

پر فائرنگ کی گئی، جس کے رد عمل میں وہاں موجود افراد نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کا تبادلہ کیوں ہوا۔ دریں اثنا امریکی صدر نے ایک بیان میں شکاگو کا موازنہ افغانستان سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں سلامتی کی صورتحال ابتر ہے۔ امریکی صدر نے شکاگو میں ڈیڑھ سو نیم فوجی دستے شکاگو تعینات کرنے کا عندیہ دیا۔ صدر نے نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں کو دبانے کے لیے کئی امریکی شہروں میں وفاقی ایجنٹ تعینات کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں