14 دن میں بد قسمت خاتون اپنے چار بیٹوں سمیت کورونا سے ہلاک ہوگئی، پانچواں بیٹا کینسر سے زندگی کی بازی ہار گیا، افسوسناک خبر

جھاڑ کھنڈ(پی این آئی)14 دن میں بد قسمت خاتون اپنے چار بیٹوں سمیت کورونا سے ہلاک ہوگئی، پانچواں بیٹا کینسر سے زندگی کی بازی ہار گیا، افسوسناک خبر،بھارتی ریاست جھارکنڈ کے شہر دھنباد سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے چار بیٹوں سمیت عالمی وبا کورونا سے ہلاک ہوگئی۔ اس بدقمست اہل خانہ کا پانچواں بیٹا اسی

دوران کینسر سے زندگی کی بازی ہار گیا۔کورونا سے ہلاک ہونے والی 89 سالہ خاتون کے 6 بیٹے اور ایک بیٹی تھی، 14 روز کے اندر اندر خاتون کے چار بیٹے کورونا جبکہ ایک پھیپڑوں کے کینسر سے لڑتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوا۔خاتون کا ایک بیٹا اہل خانہ سے دور دہلی میں مقیم تھا جبکہ بہن کلکتہ میں رہائش پذیر تھی۔ بدقسمت اہل خانہ کے یہ دو افراد ہیاس فیملی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ کام کی غرض سے ملک کے مختلف حصوں میں ایک دوسرے سے دور یوں یکے بعد دیگرے کورونا سے ہلاک ہوجائیں گے۔قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اس خاندان کے لوگ اب جنت میں ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close