کراچی کے علاقے گلشن معمار، نور محمد گوٹھ میں قربانی کے جانوروں کی چوری کی انوکھی واردات، کتنے جانور، کیسے چوری کیئے گئے؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے گلشن معمار، نور محمد گوٹھ میں قربانی کے جانوروں کی چوری کی انوکھی واردات، کتنے جانور، کیسے چوری کیئے گئے؟ کراچی کے علاقے گلشن معمار نور محمد گوٹھ میں جانور چوری کی واردات ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار نور محمد گوٹھ میں چار

مسلح ملزمان جانوروں کے رکھوالوں کو باندھ کر جانور لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے چار بیل اور ایک گائے سمیت 7جانور چوری کیے، جانور چوری کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ملازمین کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے لیے اپنے ہمراہ دو سے تین گاڑیاں بھی لائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close