فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمان دونوں اگر مل جائیں تو روز چاند چڑھانے کی بجائے ایک ہی چاند ہو اور ہم سب ایک ہی دن عید منائیں، علامہ طاہر اشرفی پھٹ پڑے

لاہور(پی این آئی)فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمان دونوں اگر مل جائیں تو روز چاند چڑھانے کی بجائے ایک ہی چاند ہو اور ہم سب ایک ہی دن عید منائیں، علامہ طاہر اشرفی پھٹ پڑے، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی

منیب الرحمان دونوں اگر مل جائیں تو روز چاند چڑھانے کی بجائے ایک ہی چاند ہو اور ہم سب ایک ہی دن عید منائیں۔ مولانا طاہر اشرفی نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک قربانی واجب ہے لیکن ہمارے ہاں لوگ واجب قربانی کے ساتھ نفلی قربانیاں بھی کرتے ہیں لہٰذا اس سال وبا کے باعث اگر نفلی قربانیوں کی رقم مستحقین کو دے دی جائے تو دوہرا ثواب ملے گا۔چاند دیکھنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا دائرہ کار صرف اتنا ہے کہ وہ اپنی وزارت کی معلومات ہلال کمیٹی کو دیا کریں، وہ اور مفتی صاحب دونوں اگر مل جائیں تو روز چاند چڑھانے کی بجائے ایک ہی چاند ہو اور ہم سب ایک ہی دن عید اور رمضان کر لیاکریں۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے پلانے میں کوئی غیر شرعی بات نہیں ہے جو والدین پولیو کے قطرے نہیں پلائے وہ اپنے بچوں کی معذوری کے ذمہ دار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں