عمران خان تو ان لوگوں کو بھی نہیں پہچانتے جو انہیں چندہ دیتے ہیں، وہ میڈیا سے کیوںاتنی نفرت کرتے ہیں؟سینئر صحافی ہارون الرشید بھی پھٹ پڑے

لاہو ر(پی این آئی) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میڈیا سے بہت نفرت کرتے ہیں اور ان کے دل میں میڈیا کے خلاف نفرت بھری پڑی ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ جنرل عاصم باجوہ نے میڈیا سے تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔یہ کوشش فردوس عاشق اعوان کی جانب سے بھی کی گئی تھی

لیکن عمران خان میڈیا سے بہت نفرت کرتے ہیں ان کا دل میڈیا کی نفرت سے بھرا پڑا ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ اپوزیشن کا مین ہدف بھی یہی ہے کہ ان کے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں۔ان کا طریقہ بہت سادہ ہے کہ یہ افواہیں پھیلاتے رہو کہ عمران خان جا رہا ہے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ میڈیا نے عمران خان کو بہت فائدہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تو ان لوگوں کو بھی نہیں پہچانتے جو انہیں چندہ دیتے ہیں۔ہاں عمران خان ان لوگوں کو پہچانتے ہیں جو انہیں پچاس لاکھ سے اوپر چندہ دیتا ہے۔واضح رہے کہ اپریل 2020ء کو فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان کو کورونا فنڈ کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ۔ اس سلسلے میں ان کی وزیراعظم عمران خان نے ان کے دفتر میں ملاقات بھی ہوئی۔ لیکن ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے گلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو وزیراعظم نے مجھے پہچانا ہی نہیں اور مجھ سے بات ہی نہیں کی۔کوئی دو صنعت کار آئے ہوئے تھے،و زیراعظم ان سےبات کر رہے تھے۔ لیکن جب وہ جانے لگے تو ان میں سے ایک شخص نے میرا تعارف کروایا کہ یہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے ہیں ، تب میری وزیراعظم عمران خان سے آدھے منٹ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے 2 درخواستیں کی ہیں۔ پہلی یہ کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایک ایدھی یونیورسٹی بنائیں، ہمیں اس کی منظوری دی جائے ۔ دوسری درخواست یہ کہ جومیڈیکل سامان ہم بیرون ملک سے منگواتے ہیں، ہمیں ہر سال اس کی بھاری کسٹم ڈیوٹی دینا پڑتی ہے، وہ معاف کر دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں