پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی لیکن پڑوسی ملک میں ایک ہی دن میں 39ہزار کیسز سامنے آگئے ، تشویشناک خبر

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں کورونا کے باعث حالات سنگین ہو گئے۔ ایک ہی دن میں مزید 39 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، متاثرین کی تعداد 12 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں

کے دوران کورونا وائرس کے 39 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 85 ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک افراد کی کل تعداد 28 ہزار 770 ہو چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں وائرس کے 8240 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 176 افراد لقمہ اجل بنے۔ ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے جبکہ ریاست میں اب تک 12 ہزار سے زیادہ افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر کے علاوہ تامل ناڈو، دہلی اور کرناٹک شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں