بدھ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،موسم کا حال بتانے والوں نے خبر دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب

،کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، سندھ اوربلوچستان میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:پنجاب: جہلم 89، قصور 84، نور پور تھل 70، سرگودھا 66،اوکاڑہ 52 ، فیصل آباد51، ملتان49، لاہور (سٹی 41، ایئر پورٹ 28)، مری 43، خانیوال42 ، راولپنڈی(چکلالہ 35، شمس آباد08)، ساہیوال 34، بہاولنگر 32، جوہر آباد 25، جھنگ 24،سیالکوٹ 19 ، بھکر 18، اسلام آباد ( سید پور21 ، گولڑہ ، زیرو پوائنٹ 16، بوکرہ 06 ، ایئر پورٹ 02)،بہاولپور 16، حافظ آباد 12، اٹک 11، ٹوبہ ٹیک سنگھ 09،گوجرانوالہ 07، کوٹ ادو 04، منڈی بہائولدین 03، لیہ 02 ، ڈی جی خان01، کشمیر: کوٹلی 69، راولاکوٹ 25،گڑھی دوپٹہ 17، مظفرآباد12، خیبر پختونخوا: کالام ،ڈی آئی خان 18، بالاکوٹ 17، بنوں 13 ، مالم جبہ ، سیدو شریف08، کاکول 07 ، پٹن04،گلگت بلتستان :استور 09 ، ہنزہ ، بگروٹ 07، سکردو 04،بونجی 03 ، سندھ: میٹ کمپلیکس ،یونیورسٹی روڈ 03 ، مسرور بیس ، گلشن حدید میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دالبندین 44 ، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close