پاکستان میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا مگروہ 4 شہرجہاں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا

لاہور(پی این آئی)حکومتِ پنجاب نے صوبے کے 4 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا .اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاون غازی پور,واہ کینٹ میں

وارڈ 3، وارڈ 8 اور یو سی سرائے کالا, گجرات میں محلہ کالو پورہ، چاہ ترنگ اور گاؤں مدینہ سیداں اورگوجرانوالہ میں نندی پور، اروپ ٹاون اور قلعہ دیدار سنگھ میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیاگیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ بدستور میسر رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ اور این سی او سی کی مشاورت سے حکومت پنجاب کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بہترین لائحہ عمل اپنا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close