برطانیہ میں کورونا کا علاج روز مرہ کی خوراک کے ایک جزو سے کرنے کی کوشش کا حوصلہ افزاء نتیجہ، یہ اہم پیش رفت ہے، سانسدانوں نے بتا دیا

لندن(پی این آئی)برطانیہ میں کورونا کا علاج روز مرہ کی خوراک کے ایک جزو سے کرنے کی کوشش کا حوصلہ افزاء نتیجہ، یہ اہم پیش رفت ہے، سانسدانوں نے بتا دیا۔برطانوی ادویہ ساز کمپنی نے کورونا وائرس کے مریضوں کا پروٹین سے آزمائشی علاج ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔دنیا میں کورونا وائرس کے باعث

لاکھوں افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔مہلک وائرس نے جہاں دنیا کی معاشی و سیاحتی سرگرمیاں ماند کردی ہیں وہیں اس خطرناک وائرس کا علاج بھی تلاش کیا جارہا ہے.دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی مہلک وائرس کی ویکسین اور طریقہ علاج پر تحقیق میں مصروف ہیں اور برطانیہ میں پروٹین کے ذریعے مہلک وائرس کے علاج میں پیشرفت ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کا پروٹین سے آزمائشی علاج ایک اہم پیش رفت قرار دیاجارہا ہے۔ اس علاج سے کورونا سے شدید متاثرہ مریضوں کی مشکلات کو ایک سے 16 دن میں 79 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔برطانیہ کی ایک کمپنی کے مطابق کلینیکل ٹرائل کے ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ کووڈ 19 کا نیا علاج انتہائی نگہداشت کی ضرورت والے مریضوں کی تعداد کو کم کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں