وزراء کا شدید اعتراض، وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی وی لائسنس فیس کو 35 سے 100 روپے کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد فی الحال روک دیا،

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے شدید اعتراض پر پی ٹی وی فیس میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا اور کہا عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق پی ٹی وی فیس

35 سے بڑھا کر 100 روپے کئے جانے پر بعض وزرا نے شدید اعتراض کیا، فیصل واوڈا،مراد سعید اور فواد چوہدری نے فیصلے کی مخالفت کر دی، وزرا نے موقف میں کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ایسے فیصلے درست نہیں ہیں، فیصلے سے قبل عوام کو بتایا جائے سرکاری ٹی وی پر14ارب کاخسارہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کئے جانے پر بعض وزرا نے شدید اعتراض کیا، فیصل واوڈا،مراد سعید اور فواد چوہدری نے فیصلے کی مخالفت کر دی، وزرا نے موقف میں کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ایسے فیصلے درست نہیں ہیں، فیصلے سے قبل عوام کو بتایا جائے سرکاری ٹی وی پر14ارب کاخسارہ ہے۔ فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ حکومتی میڈیا ٹیم بیانیہ بہتر اندازمیں کیوں پیش نہیں کر پائی؟ حکومتی پرفارمنس بہترین ہے مگرعوام تک معلومات نہیں پہنچ رہیں، تعمیراتی انڈسٹری میں شاندار کامیابی حاصل کی مگرعوامی سطح پر ذکر نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں