صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کا رنگ، قومی خزانے کو پارٹی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت صحت سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کا رنگ، قومی خزانے کو پارٹی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت صحت سے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ میں صحت

کارڈ کی تشہیری مہم کے خلاف کیس میں وزارت صحت، وزارت اطلاعات و نشریات اور پا کستان تحریک انصاف سے جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے دو ہزار اٹھارہ میں تین صوبوں کی تشہیری مہم کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا تھا۔ فیصلے کے مطابق سرکاری اداروں کے کارڈز پر پارٹی جھنڈا یا تصویر فنانشل رولز کی خلاف ورزی ہے، پبلک منی کو پارٹی مقاصد کے لئے استعمال کرنا جنرل فنانشل رولز کے خلاف ورزی بھی ہے پبلک منی کو پارٹی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا،بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کیوں کی گئی کیوں نا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے وزیراعظم کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،ساتھ ہی سیکریٹری اطلاعات کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دس اگست تک ملتوی کردی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں