کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا جہلم کا دورہ، ڈی ایچ کیو میں بریفنگ لی

جہلم(طارق مجید کھوکھر) تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیاری مکمل کیے جائیں جبکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں ضلع کے تمام محکموں کے ضلعی افسران سے بریفنگ لینے کے بعد کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر

جہلم راؤ پرویز اختر،اے ڈی سی جی سید نذارت علی،اے ڈی سی آر محمد ارشد،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے علاوہ تمام تعمیراتی اور دیگر محکموں کے سربراہان موجود تھے ۔ محکمہ صحت کی انسداد پولیو، ڈینگی اور کورڈ 19کے بارے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ہدایت کی کہ ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجر کاری مہم کو فعال بنایا جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم کو ہدایت کی کہ مون سون سیزن میں ضلع کے تمام نالے اور نالیوں بروقت صفائی کروا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ سیف سٹی پروجیکٹ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جرائم کو روکنے کے لیے سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹس اور اس کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم کی ضرورت ہے جس سے ناصرف ضلع میں جرائم کم ہونگے بلکہ لوگوں کو امن و امان کی صورتحال دستیاب ہوگی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال وارڈز کا دورہ کیااور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش سے تفصیلی بریفنگ لی ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے انہیں دی جانیوالی سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کےپودے لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں