نئی دہلی (پی این آئی) بھارت کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا عالمی مرکز قرار دے دیا گیا، بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 40 ہزارسے زیادہ نئے کیسز رپورٹ، متاثرہ افراد کی تعداد11لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کرگئی، 27 ہزار 6سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا
ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ 40 ہزارسے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیںجس سے متاثرہ افراد کی تعداد11لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ملک میں اب تک 27 ہزار 5 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پیر کوبھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد1118780ہوگئی ہے، ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 390878 ہے۔بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 40425 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران کورونا وائرس سے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مزید681 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ملک میں اب تک کورونا سی27 ہزار 5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس کے 40 ہزار نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی جو اب تک یومیہ تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گذشتہ ہفتہ مہلک ترین رہا جس میں 230،000 سے زیادہ متاثرین کی تصدیق ہوئی تھی۔بھارت نے پچھلے ہفتے ایک ملین متاثرین کی حد کو عبور کیا تھا اور امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرا متاثرہ ترین ملک بن گیا تھا۔ہر 20 دن میں متاثرین کی دوگنی تعداد کے ساتھ انڈیا اب عالمی سطح پر کورونا وائرس کا پھیلا کا مرکز ہے۔بھارتی میڈیا نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس کے باوجود یہ بری خبر نہیں ہے ،اطلاعات کے مطابق پہلی بار اموات کی شرح 2.5 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ یہ عالمی اوسط سے بھی کم ہے اور انڈیا میں اموات کی شرح سب سے کم ہے۔اس کے علاوہ قومی دارالحکومت دہلی میں فعال متاثرین میں کمی واقع ہورہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں