نیب نے قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں، نیب قانون ملک میں بہتری کے بجائے مخالفین کا بازو مروڑنے کےلیے استعمال کیا گیا، نیب آرڈیننس اپنے اجراء سے ہی انتہائی متنازع رہا ہے، سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نیب نے قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں، نیب قانون ملک میں بہتری کے بجائے مخالفین کا بازو مروڑنے کےلیے استعمال کیا گیا، نیب آرڈیننس اپنے اجراء سے ہی انتہائی متنازع رہا ہے، سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھ دیا۔سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نیب نے قانون کی

دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں، قانون کی کھلے عام خلاف ورزی کی، قانون اور آئین کا جائزہ لینے کے باوجود یہ راز میں ہے کہ یہ مقدمہ کیسے بنایا گیا۔ فیصلے میں قرار دیا گيا کہ نیب قانون ملک میں بہتری کے بجائے مخالفین کا بازو مروڑنے کےلیے استعمال کیا گیا، نیب آرڈیننس اپنے اجراء سے ہی انتہائی متنازع رہا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ سعدی رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کا یہ فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا جو 87 صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ذہن میں رہنا چاہیے کہ ضمانت کا مقصد ملزم کی ٹرائل میں حاضری کو یقینی بنانا ہے، مقصد سزا دینا، جیل بھیجنا یا آزادی سے محروم کرنا نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تمام مہذب معاشروں میں مجرم قرار دینے کے بعد ہی سزا شروع ہوتی ہے، جب تک ٹرائل کے بعد سزا نا سنادی جائے ملزم بے گناہ تصور ہوتا ہے، ٹرائل سے پہلے یا ٹرائل کے دوران سزا اذیت کا باعث ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں