”ظلم رہے اورامن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو، خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق کی ضمانت کے تفصیلی فیصلے میں جسٹس مقبول باقر نے حبیب جالب کا شعر لکھ دیا

لاہور(پی این آئی)”ظلم رہے اورامن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو، خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق کی ضمانت کے تفصیلی فیصلے میں جسٹس مقبول باقر نے حبیب جالب کا شعر لکھ دیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جسٹس مقبول باقر نے فیصلے

کے آخر میں حبیب جالب کے شعر کا حوالہ بھی دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 87صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مقبول باقرنے تحریر کیا،جسٹس مقبول باقر نے حبیب جالب کے شعر”ظلم رہے اورامن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو“کا حوالہ دیا۔تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد آزاد جمہوری ریاست کیلیے حاصل کیاگیا، ہماری نجات آزادی اظہاررائے میں ہے، جب تک ہم جمہوری اقدار کا کلچر پیدا نہیں کرتے، امن کا قیام خواب ہی رہے گا،جب تک ہم جمہوریت اور آزاری کی قدر نہیں کرتے اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close