سعودی حکومت اور انتظامیہ نے حج کی تمام تیار یاں مکمل کرلیں، مکہ کے اطراف تمام چیک پوسٹ فعال کردی گئیں، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے پرپابندی کا اطلاق کب سے ہوگیا ہے؟

مکہ مکرمہ(پی این آئی)سعودی حکومت اور انتظامیہ نے حج کی تمام تیار یاں مکمل کرلیں، مکہ کے اطراف تمام چیک پوسٹ فعال کردی گئیں، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے پرپابندی کا اطلاق کب سے ہوگیا ہے؟ج سیکیورٹی فورس کمانڈر کا کہنا ہےکہ سعودی حکومت اور انتظامیہ نے حج کی تمام تیار یاں مکمل کرلی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف ملکوں کے شہری محدود تعداد میں حج اداکریں گے اور اس دوران سعودی یا غیرملکیوں کو بغیراجازت حج مقامات پر جانےکی اجازت نہیں ہوگی۔مکہ کے اطراف تمام چیک پوسٹ فعال کردی گئی ہیں اور حج سیکیورٹی فورس ضرورت پربعض علاقوں میں لاک ڈاؤن یا بعض شاہراہیں بندکرسکتی ہے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہےکہ بغیرحج اجازت نامہ کے لے جانے والی ٹرانسپورٹ کمپنی پر جرمانہ ہوگا۔منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے پرپابندی کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگیا ہے۔واضح رہےکہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار سعودی حکومت نے حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مختلف ملکوں کے شہر محدود تعداد میں حج ادا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close