سینئر صحافی سلیم صافی نے پہلی بار لفافہ لینے سے متعلق خاموشی توڑ دی، اپنا مکان کیوں نہ بنا سکے؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی سلیم صافی نے کاکہاہے کہ انہیں آج تک کسی نے لفافہ دینے کی کبھی جرات نہیں کی ہے ، طالبان کی قید میں گزرنے والے دن یادگار تھے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے صحافی سہیل وڑائچ نے ایک دن سلیم صافی کے ساتھ گزارا جس دوران انہوں نے سینئر صحافی کی روزمرہ

معمول اور ذاتی زندگی کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں ۔ سہیل وڑائچ کے ساتھ گفتگو کے دوران سلیم صافی نے بتایا کہ وہ گولی تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن ماں کو دی گئی گالی کبھی نہیں برداشت کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچت بالکل بھی نہیں کرتے جس کے باعث ابھی تک وہ اپنا مکان بھی نہیں بنا سکے ہیں ۔سہیل وڑائچ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مشین گن اور اینٹی ایئر کرافٹ بھی چلا چکے ہیں اس کے علاوہ انہیں موسیقی بہت پسند ہے اور موسیقی کے بغیر گزارا نہیں ہوتا۔سلیم صافی نے بتایا کہ مجھے محبت بھی وقت سے پہلے ہوگئی۔جذباتی پن پر چاہتے ہوئے بھی قابو نہیں پاسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close