صرف 20منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنیوالا طریقہ دریافت کر لیا گیا، طبی ماہرین کی بڑی کامیابی

لاہور(پی این آئی) آسٹریلوی یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی تصدیق کیلئے خون ٹیسٹ کا طریقہ دریافت کرلیا گیا، خون سیمپلنگ کے ٹیسٹ سے 20منٹ میں پازیٹو، نیگٹو نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، ٹیسٹ سے کورونا کیسز کی بڑے پیمانے پر تصدیق کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یو نیورسٹی نے

کووڈ 19 وائرس کی تصدیق کیلئے ایک نیا ٹیسٹ متعارف کروایا ہے، یہ ٹیسٹ خون کے نمونوں سے کیا جاسکے گا، اس ٹیسٹ کے نتائج سے صرف 20 منٹ میں کسی فرد میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتالگایاجاسکتا ہے۔ہیلتھ ورکرز نے نئے ٹیسٹ کے تجربے کیلئے لیبارٹری میں سادہ طریقے کے ساتھ 200بلڈ سیمپلز کا معائنہ کیا۔جس سے حوصلہ افزا نتائج موصول ہوئے، یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک عام سی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا ہے، اگر یہی ٹیسٹ کسی جدید ہسپتال کی لیباٹری میں کیے جائیں جہاں جدید مشینری موجود ہوتی ہے وہاں ایک گھنٹے میں خون کے نمونوں سے 700ٹیسٹ جبکہ ایک دن میں 16ہزار 800ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ٹیسٹ کیلئے کورونا مریض کا 25مائیکرولیٹریا 0.025ملی لیٹرخون کا سیمپل لیا جاتا ہے، جس کو ایگلیوٹی نیشن کی جانچ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ٹیسٹ خون میں بیماری کے مادے تلاش کرتا ہے، جبکہ مثبت نتائج میں خون کے سرخ خلیوں کا جھرمٹ بننا شامل ہے۔ان نتائج کو بڑی آسانی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 734 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 4 ہزار 963 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 52 لاکھ 4 ہزار 666 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 73 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 86 لاکھ 18 ہزار 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں