کابینہ میں روز بروز رد و بدل، حکومت کا وسیم اکرم اپنے ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر تلا ہوا ہے، ں لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کے عثمان بزدار پر وار

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کا وسیم اکرم اپنے ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ عثمان بزدار روز اپنے وزیروں اور مشیروں کو تبدیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

عثمان بزدار کی تو کوئی کارکردگی ہے ہی نہیں، جس چیز کا سرے سے وجود ہی نہیں اس کے اچھے یا برے ہونے کا کیا جواز ہے؟ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جس منصوبے کو بزدار کا وژن قرار دیا گیا وہ تو شہباز شریف کا وژن تھا اور اس کا 70 فیصد کام مکمل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے دور کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے۔ عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت نے 3 میٹرو بس پراجیکٹ شروع کیے، میں پوچھتا ہوں کہ آپ کی کارکردگی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور میں ناقص مٹیریل استعمال ہوا، اُس منصوبے کی تکمیل کی کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close