ن لیگی کا وفد وفد کل بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں ملاقات کرے گا، شہباز شریف کی بلاول سے ٹیلی فونک گفتگو میں اس ملاقات کا کیا ایجنڈا طے ہوا؟

لاہور(پی این آئی)ن لیگی کا وفد وفد کل بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں ملاقات کرے گا، شہباز شریف کی بلاول سے ٹیلی فونک گفتگو میں اس ملاقات کا کیا ایجنڈا طے ہوا؟ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایک مرتبہ پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوگیا۔ترجمان ن

لیگ کے مطابق دوران گفتگو بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ترجمان ن لیگ کے مطابق شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ن لیگی اعلامیے کے مطابق پارٹی وفد کل بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں ملاقات کرے گا۔بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے ن لیگی وفد میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل ہوں گے۔احسن اقبال نے اس حوالے سے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کا مقصد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کو بامقصد اور بامعنی بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کا اشتراک ہو اور موجودہ حکومت سے چھٹکارا ملے۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم پہلے بھی اور اب بھی یہ چاہتے ہیں کہ مڈٹرم انتخابات ہوں۔اس سے قبل سینئر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے انکشاف کیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف میں 3 مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں