ایک ہفتے میں ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا؟ معیشت کے حوالے سےپریشان کن خبر آگئی

کراچی (پی این آئی )کورونا وائرس نے اس وقت پہلے ہی پاکستانیوں کی زندگی کو مشکل بنا رکھا ہے جس میں مزید اضافہ روز با روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اضافہ کردیاہے تاہم اب گزشتہ ہفتے ڈالر کی صورتحال سے متعلق بھی تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے

کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 98 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 167 روپے 33 پیسے ہے ۔یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جبکہ اس کے علاوہ یہ اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ بجلی کے بل میں صارفین سے لی جانے والی پی ٹی وی کی 35 روپے فیس کو بڑھا تے ہوئے 100 روپے کر دیا گیاہے جس نے ہر کسی کو حیران اور پریشان کر رکے رکھ دیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں