وفاقی حکومت مختصر مدت کی مہمان ہے، حکومت ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کاکیا حشرہوگا؟ پیپلزپارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

کوئٹہ (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جا ئے گا،وفاقی حکومت مختصر مدت کی مہمان ہے، حکومت ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کا حشر مسلم لیگ (ق)جیسا

ہو گا،آصف علی زرداری سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے کیسز دو سال میں وفاق ثابت نہ کر سکا ،اب منفی پروپیگنڈہ کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تفصیلات کےمطابق میرعلی مددجتک نےکہاکہ اس وقت ملک بحرانوں کا شکارہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار اداکرنا چا ہئے،موجودہ حکومت نے جس طرح ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ہے اگر یہ سلسلہ پانچ سال تک مزید جاری رہا تو مزید مسائل پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور یہ حکومت اپنی ناکامیوں کی وجہ سے ختم ہونیوالی ہے، پیپلز پارٹی نے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اورکر تے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح وفاقی حکومت نے کرپشن کے نام پر سیاسی قائدین کے خلاف کیسز بنائے ہیں اور آج تک کسی کے خلاف بھی کرپشن کےکیسز ثابت نہیں ہوئے،اب حکمران اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے مختلف بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، مستقبل میں تحریک انصاف کا حشر مسلم لیگ(ق)جیسا ہو گا کیونکہ مسلم لیگ ق جس طرح کرپٹ زدہ لوگ آئے تھے اسی طرح تحریک انصاف میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے وہ لوگ شامل ہوئے جو اپنی پارٹیوں سے نکالے گئے تھے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی معیشت کے لئے بلوچستان حکومت کو کردار ادا کرنا چا ہئے کیونکہ بلوچستان کے عوام کے پاس روزگار کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے اس لئے بارڈرز پر آباد لوگوں کو روزگار دینے کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close