اپر چترال میں سڑک کا المناک حادثہ۔ ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق دیگر 2 زخمی ہو گئے

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے  اُجنو (تورکہو) جانے والی سیرا سوزکی جیپ  دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ یہ بد قسمت گاڑی ویرکوپ کے قریب  دریائے موڑکہو میں گر گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا، بیٹی اور ڈرائیور شامل ہیں جن میں سے ماں اور بیٹی کی لاش دریائے مولکہو

سے مقامی رضاکاروں نے نکالی جبکہ بیٹے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ملکہو کے مطابق بونی کے معروف شاعر اور ادیب ذاکر محمد ذخمی کے چھوٹے بھائی  شراف الدین کاشفی اپنے اہل حانہ کے ساتھ چترال سے اُجنو تورکہو جارہا تھا اس گاڑی میں ذاکر زخمی کا بھائی شراف الدین، اس کی بیوی، بیٹا اور بیٹی بھی بیٹھے تھے۔ بد قسمتی سے جب یہ گاڑی ویرکوپ کے قریب پہنچ گئی جہاں سڑک نہایت خراب ہے اور چڑھائی پر جانا پڑتا ہے مگر یہ گاڑی چڑھائی پر نہیں چڑھ سکی اور سو فٹ نیچے دریا میں گر گئی۔ اس حادثے میں شراف الدین کاشفی زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور منیر احمد، اس کی بیوی، بیٹی اور بیٹا موقع ہی پر جاں بحق ہوئے۔  پولیس کے مطابق بیٹی اور بیوی کی لاش دریا سے نکالی گئی جبکہ بیٹے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ استارو کا پُل  اور سڑک انتہائی خراب حالت میں ہے جس کی وجہ سے شراف الدین نے متبادل محفوظ راستہ چنا۔ جب وہ نیشکو پل کے قریب پہنچ گئے اسکا گاڑی چڑھائی پر نہیں چڑھ سکی اور گاڑی پیچھے آکر کئی فٹ نیچے دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی حاندان کے چار افراد جاں بحق ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close