کورونا وباء کے دوران گھر کے اخراجات کے لیے 21 لاکھ گھرانوں نے گھر کی چیزیں بیچ کر گذارہ کیا، گیلپ سروے کی رپورٹ نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وباء کے دوران گھر کے اخراجات کے لیے 21 لاکھ گھرانوں نے گھر کی چیزیں بیچ کر گذارہ کیا، گیلپ سروے کی رپورٹ نے انکشاف کر دیا۔گیلپ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث خراب معاشی صورتحال کے دوران گزشتہ ايک ہفتے ميں

پاکستان کے 21 لاکھ خاندانوں کو گھر کا سامان بيچ کر ضرورتيں پوری کرنی پڑيں۔گیلپ نے پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کے معیشت اور عام آدمی پر پڑنے والے اثرات سے متعلق سروے کیا، جس کے مطابق ملک کے 21 لاکھ (تقریباً 10 فیصد) لوگوں نے اپنی ضروریات زندگی کیلئے گھر کا سامان بیچ دیا۔رپورٹ میں بتاتا گیا ہے کہ 16 فيصد پاکستانيوں نے اس دوران ديگر ذرائع آمدنی تلاش کئے تاکہ خاندانوں کی بنيادی ضروريات پوری کرسکیں۔گیلپ سروے کہتا ہے کہ 78 فيصد پاکستانيوں نے پورے ملک ميں کارباور کھولنے کی حمايت کی ہے، ۔ لاک ڈاؤن ميں نرمی کا تقاضا کيا ہے جبکہ 14 فيصد کی رائے مختلف ہے۔سروے کے مطابق 32 فيصد پاکستانيوں کو کووڈ 19 کيسز کے سرکاری اعداد و شمار پر بھروسہ نہيں ہے اور 73 فيصد پاکستانی سمجھتے ہيں کہ اُن کی صحت اُن کی اپنی ذمہ داری ہے، 24 فيصد کا خيال ہے کہ يہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close