کوہاٹ میں جعلی فوجی افسر گرفتار کرلیا گیا، ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے سادہ عوام کو لوٹتا اس کا دھندہ تھا

کوہاٹ (پی این آئی)کوہاٹ میں جعلی فوجی افسر گرفتار کرلیا گیا، ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے سادہ عوام کو لوٹتا اس کا دھندہ تھا۔کوہاٹ میں جعلی فوجی افسر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہرہ کرکے سادہ لوح عوام کو لوٹتا تھا۔کوہاٹ کے تھانہ تھانہ کے ڈی اے کے ایس ایچ او

طاہر نواز نے بتایا کہ خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والے بہروپیے عامر حسن کو کوہاٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کوہاٹ کا رہائشی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ کے ڈی اے اور ایف آئی اے میں مختلف جعلسازی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمات درج ہیں، ملزم اپنے آپ کو پاک فوج اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے لوگوں سے رقوم اور دیگر قیمتی اشیاء فراڈ کے ذریعے وصول کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عوام کو پولیس و دیگر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراکے پیسے وصول کرتا تھا۔ کوہاٹ پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے پاک فوج کا جعلی یونیفارم، جعلی کرنسی اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close