31 جولائی تک تاجروں کے مسائل حل نہ کیے تو بڑا اعلان کریں گے۔ اجمل بلوچ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ نعیم میر، شاہد غفور

اسلام آباد ( پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، جنرل سیکریٹری نعیم میر کی اپیل پر تاجروں نے زیرو پوائنٹ سرینا ہوٹل تک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا اور حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی۔ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے رکاوٹیں پیدا کی گئیں اس کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کرونا

وائرس کے مارے تاجروں نے شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اجمل بلوچ اور نعیم میر نے کہا کہ آج کا مظاہرہ ٹوکن تھا 31 جولائی تک مسائل حل نہ کیے تو بڑا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بس میں 40 افراد سفر کرسکتے ہیں تو شادی گھر میں 200 افراد بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ہوٹل بند ہیں ریسٹورنٹ صرف ٹیک اوے پر ہیں۔ مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہوٹل ریسٹورنٹ مارکیز شادی گھر بیوٹی پارلر سمیت ہر قسم کے بند کاروبار کھولے جائیں ہفتہ وار دو دن کا لاک ڈاؤن ختم کیا جائے اور اوقات کار میں اضافہ کیا جائے۔ پنجاب انجمن تاجران کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ اور سیکریٹری اطلاعات خالد محمود چوہدری نے کہا کہ بڑے بڑے صنعتکاروں کو کم شرح سود پر قرضے دیے گئے بجلی کے صرف سنگل فیز میٹر کو امداد دی گئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے تاجروں کو بلا سود قرضے دیے جائیں اور کم سے کم چھ ماہ کا کرایہ معاف کیا جائے مظاہرین سے شیخ حفیظ، ملک مہر الہی اور اسمال چیمبر کے صدر ساجد بٹ نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close