وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے امکانات کتنے ہوں گے؟ کیا کوئی عدالت وزیر اعظم کو نااہل قرار دے سکتی ہے؟ مائنس ون کے امکانات پر ماہرین نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے امکانات کتنے ہوں گے؟ کیا کوئی عدالت وزیر اعظم کو نااہل قرار دے سکتی ہے؟ مائنس ون کے امکانات پر ماہرین نے سر جوڑ لیے۔پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں آج کل ’ایک بار پھر‘ مائنس وَن کا شور بپا ہے اور عام تاثر یہ پایا جاتا کہ

وزیرِاعظم عمران خان کی حکومت اب چند ماہ کی مہمان ہے۔یہ حکومت کس طرح جائے گی؟ اس بارے میں کسی کے پاس کوئی ٹھوس دلیل موجود نہیں، سوائے ایک دلیل کے کہ وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔اگر تحریک عدم اعتماد آ بھی جائے تو اس کی کامیابی کے امکانات کتنے ہوں گے؟ اس بارے میں دلیل دینے والوں کے پاس بھی یقین کے ساتھ کوئی جواب نہیں۔تحریک عدم اعتماد ایک آئینی راستہ ہے، دوسرا راستہ یہ ہے کہ اگر وزیرِاعظم سمجھیں کہ اس طرح کی کوئی صورتحال بننے جارہی ہے تو وہ صدر کو مشورہ دے کر قومی اسمبلی توڑ سکتے ہیں، نتیجے میں نئے عام انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں آج کل ’ایک بار پھر‘ مائنس وَن کا شور بپا ہے اور عام تاثر یہ پایا جاتا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی حکومت اب چند ماہ کی مہمان ہے۔یہ حکومت کس طرح جائے گی؟ اس بارے میں کسی کے پاس کوئی ٹھوس دلیل موجود نہیں، سوائے ایک دلیل کے کہ وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔اگر تحریک عدم اعتماد آ بھی جائے تو اس کی کامیابی کے امکانات کتنے ہوں گے؟ اس بارے میں دلیل دینے والوں کے پاس بھی یقین کے ساتھ کوئی جواب نہیں۔تحریک عدم اعتماد ایک آئینی راستہ ہے، دوسرا راستہ یہ ہے کہ اگر وزیرِاعظم سمجھیں کہ اس طرح کی کوئی صورتحال بننے جارہی ہے تو وہ صدر کو مشورہ دے کر قومی اسمبلی توڑ سکتے ہیں، نتیجے میں نئے عام انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں