بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم پر راکٹوں سے حملہ، کتنے اہلکار شہید اور زخمی ہوگئے؟ اے این ایف کی کتنی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں؟

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم پر راکٹوں سے حملہ، کتنے اہلکار شہید اور زخمی ہوگئے؟ اے این ایف کی کتنی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں؟بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم پر راکٹوں سے حملے میں 2 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگے جب کہ

حملہ آوروں نے اے این ایف کی 2 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی نے بتایا کہ اے این ایف کی خصوصی ٹیم نے مشخیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی، کامیاب آپریشن کے بعد ٹیم واپس آرہی تھی کہ مہراب لاگ ایریا میں 50 سے 60 دہشت گردوں نے ٹیم پر حملہ کردیا۔اے این ایف کے جوانوں نے ساڑھے 3 گھنٹے تک جواں مردی کے ساتھ حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 جون شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ شہید اہل کاروں میں مردان کے رہائشی کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز اور لودھراں کے رہائشی کانسٹیبل محمد کامران شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور اسمگلروں نے حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر کے ذریعے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر اے این ایف کے جوانوں کی مدد کی جبکہ ایف سی کی مدد پہنچنے پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔دہشت گرد حملہ میں زخمی ہونے والے جوانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی اے این ایف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close