وہ ملک جہاں کورونا وائرس کی دوسری شدید لہر آنے کے بعد دوباہ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا

بارسلونا (پی این آئی) بارسلونا میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں۔جب کہ کورونا کی روک تھام کے لیے دس سے زیادہ افراد ہجوم نہ بنائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بارسلونا کے رہائشیوں کو جو اسپین کے سیاحت کا ایک مرکز ہے ، آن لائن

خریداری کرنے اور ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔جمعرات کے روز کاتالونیا میں مزید 1،300 میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔جو کہ ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں،ان میں مشتبہ کیسز بھی شامل ہیں۔بارسلونا وہ علاقہ ہے جہاں پر زیادہ کورونا وائرس کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ ملک بھر میں 259،000 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 28،416 اموات ہوئیں جن میں کاتالونیا میں اب تک 79،595 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 6،913 اموات ہوئیں۔لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ ہونے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ریسٹورانٹس میں بھی لوگوں تعداد کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار 120 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ92 ہزار 745 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 75 ہزار 115 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 887 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 لاکھ 84 ہزار 260 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 41 ہزار 118 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 95 ہزار 25 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close