اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھوڑ دیا گیا، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی حکومت کی جانب سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔ اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان
(ڈریپ) نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ڈریپ نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ بنیادی ادویات کی قیمتیں 7 جبکہ دیگر ادویات کی قیمتیں 10 فیصد تک بڑھائی جائیں گی۔ڈریپ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 میں ترمیم کی ہے جس کی وجہ سے ہر سال وزارت قومی صحت کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرسکے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں