پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں کا معاملہ، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: (پی این آئی)پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں کا معاملہ، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع، وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس طلب کر لیا جس میں مشکوک ڈگری والے پائلٹس کے معاملہ پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر

صدارت پی آئی اے کے معاملات پر اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا، وزیراعظم کو پی آئی اے میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی اور مشکوک ڈگری والے پائلٹس کے معاملہ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائیگا جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے ٹریول ایڈوائزریز پر بھی اجلاس میں تفصیلی بات چیت ہو گی۔اجلاس میں وزیر ہوابازی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close