ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلا ت کی جانب سے مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم،ڈی ایف او جہلم

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شہریوں میں فری پودے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم سدھیر مغل نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلا ت کی جانب سے مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کل سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت ہزاروں مفت پودے فراہم کیے

جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایف او سدھیر مغل نے بتایا ہے کہ بروز جمعہ 17 مارچ کو دفتری اوقات کار میں جہلم چاروں تحصیلوں میں عوام الناس کو 5000 مفت پودے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ ڈویژنل فارسٹ دفتر سول لائنز، بجولا نرسری، سلیمان پارس نرسری، جی ٹی روڈ دینہ نرسری اور پیر چک نرسری سے فی بندہ 10 پودے مفت حاصل کر سکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 05449270032 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈی ایف او جہلم نے مزید کہا ہے ضلعی انتظامیہ جہلم اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں ہفتے پودے لگانے،پودے تقسیم کرنے، پودوں کی افادیت بارے آگاہی پیدا کرنے، پودوں کی دیکھ بھال کرنے کے حوالے سے دیگر تقریبات کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کیا اس موقع پر ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو،ایس ڈی ایف او وقاص شاہ بھی موجوود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close