دنیا کی آبادی میں کمی کا سلسلہ ،رواں صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی کتنی رہ جائیگی؟غیر ملکی جریدے نے تحقیق شائع کر دی

لندن(پی این آئی) برطانوی جریدے دی لائنسٹ میں شائع تحقیق کے مطابق رواں صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی اقوام متحدہ کی پیش گوئی سے بھی دو ارب کم رہے گی۔تحقیق کے مطابق سنہ 2100 تک دنیا کے 195 ممالک میں سے 183 ممالک میں، اگر تارکین وطن کی آمد کو چھوڑ دیا جائے تو ان کی آبادی کی سطح کو

برقرار رکھنے کے جو شرح درکار ہے وہ کافی کم ہو جائے گی اور اس وجہ سے عالمی سیاسی طاقت کا نقشہ بھی بدل جائے گا۔رپورٹ کے مطابق 23 ممالک کی آبادی ان کی موجودہ شرح سے نصف ہوجائے گی جبکہ 34 ممالک کو 25 سے 50 فیصد تک آبادی کی شرح میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک بار آبادی میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا تو اس کو روکنا بہت مشکل ہو گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ سنہ 2100 تک جاپان، اٹلی، تھائی لینڈ، پرتگال جنوبی کوریا اور پولینڈ جیسے 20 سے زائد ممالک توقع کرسکتے ہیں کہ ان کی آبادی میں کمی آئے گی اور وہ کم ہو کر نصف ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں