کورونا وائرس کے ٹیسٹ، عوام کیلئے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں عوام کی سہولت کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آن لائن کر دی گئی جبکہ ٹیسٹ نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھجوانا شروع کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کے حوالے سے پنجاب میں ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے ٹیسٹ نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس

بھجوانا شروع کر دیے گئے۔پنجاب میں عوام کی سہولت کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آن لائن کر دی گئی ہے ، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنےریکارڈمدت میں منصوبہ مکمل کیا، نجی لیب کی طرز پر سرکاری لیبارٹریوں کی رپورٹ آن لائن دیکھی جاسکے گی۔نتائج آنے پر صارف کےفراہم نمبر پر ایس ایم ایس رپورٹ سے آگاہ کیا جارہا ہے، سیکریٹری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد نتائج سےآگاہ کیا جا چکا ہے، اب تک کیے گئے تمام ٹیسٹ نتائج آن لائن کر دیے گئے ہیں۔گذشتہ روز پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد60 فیصد کم ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے سرکاری سطح پر 18 اور16نجی لیبارٹریزفعال ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کےمطابق پاکستان میں یومیہ ٹیسٹنگ50 ہزار تک ہونی چاہیے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں اوسطاً 25 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری صحت محمد عثمان کا کہنا تھا کہ سرکاری لیبارٹریوں میں صرف کوروناعلامات پرٹیسٹ کئےجارہے ہیں، اسپتالوں میں تشویشناک،علامات والے مریضوں میں کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close