مون سون کا دوسرا اسپیل ، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 17جولائی کی دوپہر گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں بھی چلیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے، ڈی جی میٹ سردار سرفراز

نے کہا کراچی میں 17جولائی کی دوپہر بادل جم کر برسنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ دوسرے اسپیل سے گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے، کراچی میں جمعہ کو30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے پہلے ہوا کی رفتار 40سے60 کلو میٹر ہونے کا امکان ہےجبکہ آج کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں دیرمالاکنڈ سوات اور پشاور جبکہ گلگت بلتستان میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں