کاروباری مراکز کے مالکان حکومت کے احکامات پر عملدرآمد جاری رکھیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے کمیٹی روم میں میرج ہال مالکان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ایسے کاروباری مراکز کو کووڈ- 19 سے بچاؤ اور عوام کی حفاظت کے پیش نظروقتی طور پر بند کیا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ

حکومت کے احکامات پر عمل درآمد جاری رکھیں، اورحکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ اس موقع پر میرج ہال مالکان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق کام کریں گے۔ اجلاس میں میرج ہال مالکان کی جانب سے اپنے تحفظات اور مسائل بارے بتایا گیا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ سید نذارت علی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہر شہری کی اولین ذمہ داری ہے، انکا کہنا تھا کہ ایسے میرج ہال مالکان اور ہوٹل مالکان جوانتظامی احکامات کی خلاف ورزی کریں گے انکے کاروباری مراکز کو سیل کیا جائے گا اور انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close