ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت عیدالاضحی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے انتظام اور اُنکے قیام کے حوالے سے اجلاس

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے آفس میں عیدالاضحی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے انتظام اُنکے قیام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل

گورنمنٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر عید الاضحی کے سلسلے میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 9 مقامات پر مویشی منڈیاں و سیل پوائنٹس قائم کیئے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ مویشی سیل پوائنٹس کے علاوہ کھلے عام مویشی فروخت کرنے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔اسی طرح کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے بھی ڈپٹی کمشنر دفتر سے تنظیموں کو اجازت لینا لازم ہوگی۔انہوں نے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو مویشی منڈیاں میں مانیٹرنگ کرنے اور انتظامات مکمل کروانے کا کہا، انکا کہنا تھا کہ اس دفع متعلقہ حکم کی جانب سے انسداد، کورونا، انسداد دینگے، انسداد کانگو سپرے کیا جائے گا، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق منڈیوں میں تمام افراد ماسک پہن کر اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں گے، انہوں نے بیماراور بزگ شہریوں اور بچوں کو منڈیوں میں جانے سے اجتناب کرنے کا کہا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ مویشی منڈیاں وسیع جگہوں پر قائم کی جائیں تاکہ سماجی فاصلے کے بنیادی اصول پر عمل درآمد میں کسی طور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مقررہ سیل پوائنٹس پر جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے آنے والے افرا دکورونا وائرس سے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھیں۔تمام مویشی سیل پوائنٹس پر جراثیم کش سپرے، تھرمل سکینگ، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مویشی منڈیوں میں آنے والے تمام افراد کی تھرمل سکینگ کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک اور متعلقہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے خصوصی کیمپ لگائیں جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ہر مویشی منڈی میں ضلع و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم و شکایات سیل بھی قائم کیئے جائیں گے۔ شہر کے اندر جانوروں کی کھلے عام فروخت اور مویشی سیل پوائنٹس پر کسی بھی قسم کے کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close