انٹربینک میں ڈالر کتنے کا ہو گیا؟ سٹاک مارکیٹ سے بری خبرآگئی

لاہور (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ ہو اہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہاہے تاہم

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے مشکل کی اطلاعات آ رہی ہیں کیونکہ صبح سویرے ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 745 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں اچانک بہتری آئی اور یہ 36 ہزار 870 پر پہنچ گیا تاہم یہ پرواز جاری نہ رہ سکی اور کچھ ہی دیر کے بعد مارکیٹ تنزلی کا شکارہو گئی ، اس وقت 100 انڈیکس 21 پوائنٹس کی کے بعد 36 ہزار 723 کی سطح پر آ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں