کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ، شادی ہال ایسوسی ایشن نے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) شادی ہال ایسوسی ایشن نے 2 اگست سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا،صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا ہے کہ حکومت سے مزاکرات ناکام ہو گئے ہیں، ہم اپنے لیبر اور ورکرز کو بھوکا مرنے نہیں دینگے، ہم ہر صورت دو اگست کو شادی ہال کھولے گے۔ یاد رہے اس سے قبل صدر

شادی ہال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ آج آل پاکستان شادی ہال اونر ایسوسی ایشن ملک بھر میں شادی ہالز کی بندش کیخلاف احتجاج کریں گے۔صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔ مطالبات پر نظر ثانی نہ کی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ کریں گے۔ ملک بھر کے پریس کلب میں جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں میں بھی شادی ہال مالکان،ڈیکوریشن،ایکو سائونڈ کا کام کرنے والے افراد مقامی شادی ہالز کے باہر احتجاج کرتے رہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ چار مہینے سے ہمارے کاروبار کرونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے بند پڑے ہیں جس طرح دیگر کاروبار کو ایس او پیز کے تحت کھلا گیا ہے ہمارے جتنے بھی کاروبار ہیں جو بھی شادیوں کی تقریبات میں استمال ہونے والے شادی ہال ڈیکوریشن ہیں ان کو بھی ایس او پیز کے تحت کھلے جائے انہوں نے مذید کہاکہ چار مہینے سے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی چل رہی ہے پر آج تک انتظامیہ نے ہمیں پوچھا تک نہیں ہے کہ آپ لوگوں کا کیا ہال ہے ہمارے ہالوں کا کرایہ کئی مہینوں ہم پر ہوگیا ہے اور ہال مالکان ہم سے چار ماں کا کرایہ مانگ رہے ہیں اس کے علاوہ لائیٹ کا بل ہے جو ہر ماہ ہزاروں روپے کا آتا ہے لیکن ہم نے کیا قصور کیا ہے جو تمام کاروبار کو کھلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس وقت صرف دو ہی ایسے کاروبار ہیں جو بند ہیں اس میں ایک اسکول دوسرا شادی ہال۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close