کراچی(پی این آئی ) معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہترہے اگر احتیاطی تدابیرا یسے ہی رہیں تو2،3ماہ میں کورونا پر کنٹرول کرلیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین سے متعلق چینی کمپنی کے
ساتھ پاکستان میں معاہدہ ہوگیا ہے، ڈریپ کو معاہدے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے جس کی منظوری کا انتظار ہے جیسے ہی منظوری دی جائے گی پاکستان میں کلینکل ٹرائل شروع کر دیاجائے گا، کلینکل ٹرائل کے بعدویکسین کی تیاری شروع کردی جائے گی۔ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ چین میں ویکسین کے فیزون اور ٹو ہوچکا ہے فیز تھری ہونا باقی ہے جب کہ پاکستان میں ڈریپ کی منظوری کے بعدفیزون شروع ہوگا، پاکستان اورچین میں فیز مکمل ہونے کے بعد6سے8ماہ میں ویکسین میسرہوگی اور امید ہے ٹرائل کامیاب رہے توپاکستان میں6،8ماہ میں ویکسین میسرہوگی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں