آٹا سستا ہونا غریب عوام کو کہنگا پڑ گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہو گیا، دیہاڑی دار سستی روٹی کی تلاش میں رل گئے

لاہور (پی این آئی)آٹا سستا ہونا غریب عوام کو کہنگا پڑ گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہو گیا، دیہاڑی دار سستی روٹی کی تلاش میں رل گئے۔آٹا سستا ہونا عوام کو مہنگا پڑ گیا۔ 20کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں بدستور نایاب ہے۔ فلور ملز نے 25 کلو آٹے کا تھیلا متعارف کروا دیاتفصیلات کے مطابق آٹا سستا ہونا

عوام کو مہنگا پڑ گیا، حکومتی مقررہ نرخ پر آٹے کی دستیابی مشکل ہو گئی، لاہور کی مارکیٹ میں طلب سے کم آٹا فراہم کیا جانے لگا، ،فلور ملز نے بھی سرکاری نرخ سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، 1350 روپے میں 25 کلو آٹے کی پیکنگ متعارف کروا دی۔مارکیٹ میں 25 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی پیکنگ آگئی جس پر سرکاری ریٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، 25 کلو آٹا 1350 روپے میں فروخت کیا جا رہا، سستے آٹے کا حصول خواب بن کر رہ گیا۔مہنگے آٹے کا توڑ حکومت نے بہت مشکل سے تلاش کیااور سرکاری گوداموں سے فلور ملز کو سستی گندم کی فراہمی شروع کی ، فلور ملرز نے بھی 860 روپے میں 20 کلو آٹا کا تھیلا دینے کی یقین دہانی کرائی۔ مارکیٹ میں آٹا 1030 روپے سے کم ہو کر 860 روپے پر ملنے کی امید پیدا ہوئی لیکن ایک بار پھر پہیہ الٹا گھوم گیا،،سستا آٹا ہی نایاب ہو گیا۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ 860 روپے والا 20 کلو کا تھیلا تقریباً نایاب ہے، 10کلو آٹے کا تھیلا بھی محدود تعداد میں مل رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوٹس لیا تو سستے آٹے کی امید پیدا ہوئی لیکن اب تو آٹا ملنا ہی مشکل ہو رہا ہے، لاہور کے بیشتر علاقوں میں فلور ملز کی جانب سے آٹا طلب کے مقابلے میں کم فراہم کیاجا رہا ہے، جس کے باعث عوام کو آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close