کرپشن کے الزامات پر برطرفی، معاون خصوصی کی آڈیو ٹیپ کا فارنزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ، کمیٹی قائم کر دی گئی

پشاور (پی این آئی)کرپشن کے الزامات پر برطرفی، معاون خصوصی کی آڈیو ٹیپ کا فارنزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ، کمیٹی قائم کر دی گئی۔اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو ٹیپ کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے ارسال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ معاملہ تحیقات کے لئے ایف آئی اے یا اینٹی کرپشن کے حوالہ کیا جائیگا۔اس حوالے سے

صوبائی چیف سیکرٹری کاظم نیاز کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ چیف سیکرٹری آج وزیراعلیٰ کو ایک سمری تیار کرکے ارسال کریں گے۔ سمری میں مبینہ معاملہ کی تحقیقات کسی ایک ادارے سے کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔صوبائی معاون خصوصی بلدیات اور مشیر اطلاعات کامران بنگش کے مطابق چیف سیکرٹری کسی کابینہ رکن کے خلاف انکوائری کا مجاز نہیں ہے۔ چیف سیکرٹری سمری تیار کرکے وزیراعلی کو منظوری کے لئے بھجوائیں گے۔ وزیراعلیٰ معاملہ کی تحقیقات کے لئے آج کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں