بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

اسلام آباد(پی این آئی)بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج۔سینئیر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سینئیر بھارتی سفارتکار کو

دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ رواں سال بھارتی فوج اب تک 1659 بار فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے رواں سال اب تک 14شہری شہید اور 129 زخمی ہوچکے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ نہتےشہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور فوجی اقدار کے منافی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مسلسل کشیدگی بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارتی طرزِ عمل خطے کے امن و سلامتی کیلئے شدید خطرہ بن چکا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ورکنگ باؤنڈری، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیز کارروائیاں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹاسکتیں۔ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں